قلعہ عبد اللہ، بچے سے زیادتی اور قتل کے واقعے میں ملوث گرفتار ایک ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

منگل 13 اکتوبر 2020 15:05

قلعہ عبد اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2020ء) بلوچستان کے قلعہ عبد اللّٰہ کے علاقے مئی زئی اڈہ میں بچے سے زیادتی اور قتل کے واقعے میں ملوث گرفتار 2 ملزمان میں سے ایک ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللّٰہ جہانزیب شیخ کے مطابق میزئی اڈہ میں 13 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعہ کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گرفتار 2 ملزمان میں سے یحییٰ نامی ایک ملزم نے اعترافِ جرم کر لیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللّٰہ نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے اپنے ساتھ ایک اور ساتھی جعفر کے شریک ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، واقعے کے بعد علاقے سے 15 سے زائد افراد کو تفتیش کے لیے بلایا گیا تھا۔طالب علم کو 8 اکتوبر کو مدرسے سے گھر جاتے ہوئے ملزمان نے زیادتی کے بعد قتل کر کے اس کی لاش درخت سے لٹکادی تھی۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں