جب تک خارجہ اور داخلہ پالیسی عوامی امنگوں کے مطابق نہیں بنایا جاتا ملک ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا،عوامی نیشنل پارٹی

حقیقی جمہوریت کی بحالی جمہور کی حکمرانی آئین کی بالادستی کے سوا کوئی اور ایڈونچرکامیاب نہیں ہوسکتا ،وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی ودیگر کا خطاب

بدھ 2 جون 2021 00:05

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جب تک خارجہ اور داخلہ پالیسی عوامی امنگوں کے مطابق نہیں بنایا جاتا ملک ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا حقیقی جمہوریت کی بحالی جمہور کی حکمرانی آئین کی بالادستی کے سوا کوئی اور ایڈونچرکامیاب نہیں ہوسکتا جنگی بیانیہ دیرپامثبت امن نہ دے سکاپشتون افغان مہذب سیال جمہوریت پسند قوم ہے تاریخ گواہ ہے کہ وہ کبھی بھی دہشت گرد نہیں رہا بلکہ وہ انتہاپسندی دہشت گردی کا شکاررہاہے یہ صوبہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے ہمیں کسی بھی ایریا میں ڈویلپمنٹ اور سیٹلمنٹ پر کوئی اعتراض نہیں البتہ جائز برحق موقف سے کبھی دستبردار اور نہ ہی اپنے حقوق پر کسی صورت کمپرومائز کر سکتیکاکاجی ملک غلام سرور خان اچکزئی کی جہد کانتیجہ ہے کہ پارٹی صوبہ بھرمیں ایک سیال نمائندہ حثیت حاصل کرچکاوہ فکر باچاخان پر شروع دن سے عمل پیرا ہو کر مرتے دم تک سختی سے کاربند رہاان کے اور پشتون قومی تحریک کے شہداکے افکاروقربانیاں اورجہدمشعل راہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی بزرگ رہنما صوفی کاکامحمد یونس صوبائی وزیر زراعت انجنئیر زمرک خان اچکزئی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل صاحب جان کاکڑصوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکاقبائلی رہنما حاجی احمد خان غبیزئی صوبائی سنئیر نائب صدر سنیٹر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی ضلعی صدر خان محمد کاکڑصوبائی مشیر ایکسائز ملک نعیم خان بازئی مرکزی نائب صدر ملک عثمان اچکزئی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر ضلعی جنرل سیکرٹری جمیل پیرعلی زئی اکبر ایوبی ڈاکٹرعبدالجباراچکزئی ملک غلام حیدراورغازی محمد حسن نے پارٹی کے سابق صوبائی صدر ملک غلام سرور خان اچکزئی کی 15ویں برسی کے موقع پرباچاخان مرکز کاکا جی برمہ پیرعلی زئی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جلسہ کی صدارت ضلعی صدر خان محمد کاکڑ نے کی جلسہ عام میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جلسہ عام میں وقفے وقفے سے جلوس آتے رہے جلسہ گاہ میں ملک غلام سرور خان اچکزئی اور پارٹی رہنماؤں کے بڑے پورٹریٹ آویزان تھے مقررین نے پارٹی کے سابق صوبائی صدر ملک غلام سرور خان اچکزئی کاکاجی کوانہیں انکی قومی وطنی سماجی خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے کہا کہ ارواشادکاکاجی شروع دن سیفکر باچاخان فلسفہ عدم تشدد سے وابستہ اور مرتے دم تک اس پر کاربند رہے وہ زئی خیلی کے ناسور سے کوسوں دور قبیلوں کیدرمیان بھائی چارے کے فروغ میں پیش پیش رہے وہ کبھی بھی مفادات ومراعات کے سامنے تابع نہ ہوئے وہ ایک خوددارباکردار پاک دامن سیاسی رہنما تھے مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نفرت سے نفرت کرتی ہے امن خوشحالی ترقی کیلئے پرامن سیاسی جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہوئے صوبے کی اولس کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتے گے ہم صوبے کے کسی بھی ایریا میں ترقی اور بندوبست کے مخالف نہیں البتہ بے جا تنقید سے اب صوبے کے باشعور عوام سستی شہرت حاصل کرنیوالوں سے بخوبی واقف ہو چکے اس سے پہلے مرحوم ملک غلام سرورخان اچکزئی اورپشتون قومی تحریک کے شہدااکابرین کی ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کرائی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں