قلعہ سیف اللہ ، امن وامان کے حواے سے آل پارٹیز ایکشن کمیٹی اجلاس

کمیٹی نے ڈی آئی جی ژوب ڈویژن کو لیویز اہلکار کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، سیاسی رہنمائوں کیخلاف ناجائز مقدمات سمیت علاقے کے امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیا

ہفتہ 29 ستمبر 2018 20:31

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2018ء) ڈی آئی جی ژوب ڈویژن کے زیر صدارت امن وامان کے حواے سے آل پارٹیز ایکشن کمیٹی اجلاس ہوا اجلاس میں امن وامان کے حوالے آل پارٹیز کا مکمل طور پر تعاون کی یقین دہانی گزشتہ روز سرکٹ ہائوس قلعہ سیف اللہ میں ڈی آئی جی ژوب ڈویژن نثار احمد کے زیر صدارت آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی پی او عبدالغفور مری ،ڈی ایس پی مونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی داراخان جوگیزئی ،انجمن تاجران کے صدر اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کی شرکت اجلاس میں آل پارٹیز ایکشن کمیٹی نے ڈی آئی جی ژوب ڈویژن نثار احمد کو لیویز فورس کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سیاسی رہنمائوں کے خلاف ناجائز مقدمات سمیت علاقے کے امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر ڈی آئی جی ژوب ڈویژن نثار احمد نے کہا کہ لیویز فورس کے قاتلوں جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے اس سلسلے میں 15سے 20افراد گرفتار کرکے تفتیش جاری ہے اور ملوث عناصر تک ضرور پہنچے گے اور قانون کے گرفت سے نہیں بچ جائیں گے جلد ان کوگرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا ڈی آئی جی نے کہا کہ اس سلسلے میں آل پارٹیز ایکشن کمیٹی سمیت علاقے کے عوام پولیس سے تعاون کریں پولیس عوام کی تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے اور سیاسی رہنماں کے خلاف درج مقدمات کوختم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا اجلاس میں ایس ایچ او عبدالکریم مندوخیل جمعیت علما ء اسلام کے مولوی محمد اکرم جلالزئی مولوی محمد طاہر جلالزئی پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالستار زیری عبدالغفور کاکڑ جمعیت علما اسلام نظریاتی کے ضلعی امیر مولوی عبدالرف میرزئی پاکستان تحریک انصاف کے حاجی امین جوگیزئی انجینئرشریف میرزئی جمعیت (س)کے مولوی محمد شفیق دولت زئی وکلا ء بار ایسوسی ایش کے صدر فیض اللہ خان کاکڑ انجمن تاجران کے صدر فیض اللہ عبداللہ صابر اور ٹراسپورٹ ایسوسی ایشن کے محمد نسیم باتوزئی ودیگر نے شرکت کی۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں