قوم کو وطن کی تباہی و بربادی کے ذمہ داروں کا ادراک کرنا ہوگا ، اے این پی

ہفتہ 11 جولائی 2020 23:59

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ قوم کو یہ ادراک کرناہوگا کہ کون وطن تباہی بربادی میں حصہ دارراور کون قومی تحریک سے راہ فرار اختیار کرگئے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کی رہبری نے ہروقت اپنی کامیاب حکمت عملی سیحل طلب مسائل کو نہ صرف اجاگر کئے بلکہ ان اہداف کے حصول کو ممکن بنایا جن کی نشاندھی اکابرین کر چکے اور وہ وقت دور نہیں جب باقی ماندہ اہداف حاصل کر جائینگے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین نے قلعہ سیف اللہ میں تحصیل صدر حاجی محمد خان کاکڑ کے رہائش گاہ پر پارٹی زمہ داران اور کارکنوں سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی کونسل ممبر محمد امان صاحب انجنئیر رسد خان کاکڑ خدائیداد عبدالرحیم دولت زئی محمد افضل موسی زئی انور خان اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے اکابرین اور قیادت کی جہد کی بدولت ملک میں آمرانہ قوتوں کے مقابلے میں سیاسی جمہوری قوتوں کو یکجاکیاصوبائی خودمختاری این ایف سی ایوارڈ کا اجرا کو ممکن بنایااور یہ جہد جاری رہیگی اس کیلئیفعال ومتحرک تنظیم کا ہونا از حد ضروری ہے بعدازاں تحصیل صدر حاجی محمد خان نیشرکا کے اعزازمیں استقبالیہ دیا دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ 13اور 14 جولائی کو انجمن تاجران کی جانب سے ہوٹل تندورریسٹورنٹ اونرز کو بیجا تنگ کرنے شادی ہالز کی مکلمل بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی حمایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے تحت مذکورہ بالا شعبہ جات کے مالکان کو تنگ کرنے کا کوئی جواز نہیں ایس اوپیز پر عمل درآمد ضروری لیکن کی اس آڑ میں لوگوں کو لوٹنے اور تنگ کرنے کا کوئی جواز نہیں حکومت اس امر کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کی اس رویہ کا نوٹس لیں انتظامیہ اور پولیس کی اعلی حکام اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تاجروں کو درپیش مشکلات سے نجات دلائیں۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں