u درخت لگانا سنت سنت نبوی اور صدقہ جاریہ ہے،سردار رفیق ترین

5درخت اور جنگلات اللہ تعالی کی بیش بہا نعمت ہیں جوبادلوں کو لانے طوفانوں کو روکنے درجہ حرارت کو معتدل رکھنے میں معاون ہیں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ

ہفتہ 13 فروری 2021 18:25

,قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2021ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ سردار رفیق ترین نے کہا ہے کہ کہ درخت لگانا سنت سنت نبوی اور صدقہ b جاریہ ہے انکا تحفظ اور آبیاری ہر فرد کا قومی اخلاقی فریضہ ہے درخت اور جنگلات اللہ تعالی کی بیش بہا نعمت ہیں جوبادلوں کو لانے طوفانوں کو روکنے درجہ حرارت کو معتدل رکھنے میں معاون ہیں اگر ہر شہری ایک درخت یاپودا لگا کر اس کا تحفظ وآبیاری کرے تو ممکن ہے کہ ہمارے ملک اور صوبہ بلوچستان خصوصا ضلع قلعہ سیف اللہ سرسبز و شاداب اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں درخت اور پورا لگا کر شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا ملک بھر کی طرح ضلع قلعہ سیف اللہ میں بھی محکمہ فاریسٹ کی جانب سی" ہر گھر ایک شجر "ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت پلانٹ فور پاکستان ڈے کی مناسبت سے شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز ڈپٹی کمیشنر آفس سے کیاگیا اس موقع پر اے ڈی سی سردار رفیق ترین سابق ڈی آئی جی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نوابزادہ ہمایون جوگیزئی اسسٹنٹ کمیشنر جہانزیب بلوچ ڈی ایس ایف خلیل الرحمان اور فاریسٹ آفیسر محمد انور کاکڑ و دیگر نے بھی درخت اور پودے لگائے انہوں نے خطاب کرتیہوئے کہا کہ علاقے کوسرسبز و شاداب بنانے اور ماحولیاتی آلودگی سے چھٹکارہ پانے کیلئے شجرکاری مہم میں سب کو مثالی کردار ادا کرنا ہوگا درخت علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کے ساتھ آکسیجن کی فراہمی میں بھی مدد دیتے ہیں جو زندگی کیلئے بہت ضروری ہے درختوں کثرت سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور بارش کے امکانات بڑھ جاتے ہیں پھلدار درختوں سے عوام کو خوراک بھی دستیاب ہوگی ڈی ایس ایف خلیل الرحمان اور فاریسٹ آفیسر محمد انور کاکڑ نے کہا کہ وزیراعظم جناب عمران خان کے ٹین بلین سونامی پروگرام کے تحت محکمہ جنگلات کی جانب سے ضلع قلعہ سیف اللہ کے دور دراز علاقوں میں شجرکاری مہم کے دوران بے شمار درخت لگائے جائیں گے انھوں نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ کے عوام خصوصا نوجوانوں سے اپیل کی کہ ہر شخص کم سے کم ایک درخت ضرور لگائے ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے درخت اور پورا لگا کر انکی دیکھ بھال ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں