قلعہ سیف اللہ کے کلی باٹوزئی میں چھا پہ، فائرنگ سے لیویز رسالدار شہید ، دو اہلکار زخمی

اشتہاری ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو ملزم نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی نائب رسالدار جاں بحق ہو گیا

منگل 28 جون 2022 00:00

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے کلی باٹوزئی میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے لیویز رسالدار شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ حافظ محمد قاسم کے مطابق گزشتہ روز لیویز فورس کی جانب سے کلی باٹوزئی میں اشتہاری ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اس دوران ملزم نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں نائب رسالدار شہیدجبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ، لیویز نے تلاش شروع کر دی، ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے مطابق ہوتک نامی ملزم 2014 سے لیویز کو مطلوب تھا

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں