بلوچستان ایگریکلچر آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر قاسم کاکڑکی قیادت میں وفد کی نگران صوبائی وزیر سردارزادہ آصف الرحمٰن دمڑ سے ملاقات

جمعرات 12 اکتوبر 2023 22:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2023ء) بلوچستان ایگریکلچر آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر قاسم کاکڑ جنرل سیکرٹری شکیل زہری سینئر جوائنٹ سیکرٹری محمد فضل بلوچ پریس سیکرٹری نواز ترین سینئر ممبران نذیر پانیزئی حبیب اللہ کاکڑ اور سیف اللہ کاکڑ پر مشتمل وفد نے نگران صوبائی وزیر زراعت سردارزادہ آصف الرحمٰن دمڑ سے انکے دفتر میں ملاقات کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے انہیں وزیر زراعت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ محکمہ کی بہتری آفیسران کی فلاح و بہبود اور صوبے کے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کرنے کے لیے اپنی تمامتر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے جس کے لیے انہیں ایسوسی ایشن کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران سیٹ اپ جنرل الیکشن تک فرائض سرانجام دینے کا مجاز ہے اس مختصر سی مدت میں ہماری کوشش ہوگی کہ محکمہ کی مزید فعالی و بہتری اور آفیسرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ایسے اقدامات اٹھائیں کہ ہمیں تاریخ میں اچھے الفاظ سے یاد رکھا جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں