کوئٹہ ،عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد عام انتخابات کی سر گرمیاں شروع
پشتونخوامیپ بلوچستان نیشنل پارٹی ،نیشنل پارٹی ، ایم ایم اے ، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی ، پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام نظریاتی، جمہوری وطن پارٹی،ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی، سمیت دیگر جماعتوںکے ایک دوسر ے سے رابطے شروع
اتوار 24 جون 2018 23:50
(جاری ہے)
باقی رہ جانے والی 14 نشستوں پر خواتین اور اقلیتی برادری کے ارکان کامیاب جماعتوں کی نشستوں کے تناسب سے منتخب ہوں گے اسی طرح بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر بھی براہِ راست انتخاب ہوگا ان جماعتوں کے صوبائی قیادت کی طرف سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے جاری کیے جانے والے ٹکٹوں پر پیدا ہونے والے اختلافات اور ان پارٹیوں کے مختلف دھڑوں میں تقسیم ہونے کے باوجود کسی مرکزی رہنما نے صوبائی تنظیموں کے معاملات میں بظاہر مداخلت نہیں کی ہے۔
دوسری طرف صوبے میں قوم پرستی کی سیاست کرنے والی جماعتیں بھی تاحال ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے میں کامیاب نہیں ہوئی ہیںبلوچستان کے بلوچ اکثریتی اضلاع میں اثر ور سوخ رکھنے والی تین جماعتیں - بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل)، نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کو باہم اتحاد کرنے یا مشترکہ امیدوار سامنے لانے میں کئی مشکلات درپیش ہیں۔اسی طرح پشتون اکثریتی اضلاع میں سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والی عوامی نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی بھی اتحاد یا مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے کے ہدف سے کافی دور نظر آتی ہیں۔صوبے میں بیشتر سیاسی جماعتوں کی حکمتِ عملی یہ نظر آرہی ہے کہ ضلعے کی سطح پر انتخابی ایڈجسٹمنٹ کی جائے اور اس سلسلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل)نے ضلع خضدار کی سطح پر جمعیت علمائے اسلام (ف)اور نیشنل پارٹی نے مسلم لیگ (ن)کے ساتھ اتحاد کرلیا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی ہے جس میں بلوچستان کی سطح پر بی این پی اور پی پی پی کے درمیان اتحاد پر بات کی گئی۔بی این پی کے ذرائع کے مطابق ملاقات تسلی بخش رہی اور دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد کے کافی امکانات ہیں اگر دونوں جماعتوں میں اتحاد ہوگیا تو دونوں کو مکران ڈویژن، لسبیلہ، کوئٹہ، جعفر آباد، نصیر آباد اور سبی اضلاع میں اس کا فائدہ ہوگا۔سردار اختر مینگل اپنی پارٹی اور جے یو آئی(ف)کے درمیان ہونے والے اتحاد کو بھی صوبے کی سطح تک توسیع دینے کی بات کر چکے ہیں۔ لیکن اس بارے میں جے یو آئی(ف)کا ردِ عمل تاحال خاصا سرد ہے جس سے لگتا ہے کہ وہ اس اتحاد میں دلچسپی نہیں لے رہی۔ بی این پی، اے این پی اور ہزارہ ڈیموکر یٹک پارٹی کے درمیان بھی اتحاد کا عندیہ دے چکے ہیں اور ان دونوں جماعتوں نے اس تجویز پر مثبت ردِ عمل ظاہر کیا ہے اس بات کا امکان ہے کہ یہ تینوں جماعتیں پیپلز پارٹی سے مل کر صوبے کی سطح پر کوئی انتخابی اتحاد قائم کر لیں۔دوسری طرف حال ہی میں تشکیل پانے والی بلوچستان عوامی پارٹی(باپ)نے صوبے کی بیشتر سیاسی جماعتوں کے رہنما ئوں کو پریشان کر دیا ہے سردار اختر مینگل نے اس پارٹی کے قیام کو انتخابات سے قبل دھاندلی قرار دیا ہے اور پیش گوئی کی ہے کہ صوبے میں اس پارٹی کی حکومت نہ بننے کی صورت میں یہ تنکوں کی طرح ہوا میں اڑ جائے گی۔دیگر بڑے سیاسی جماعتوں بشمول جے یو آئی (ف)، اے این پی، پشتونخوا میپ، مسلم لیگ(ن)اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بھی اس پارٹی کی تشکیل کے بارے میں شبہات کا اظہار کر رہے ہیں اور اسے 'کنگز پارٹی' قرار دے رہے ہیں صوبے کی قد آور سیاسی شخصیات کی 'باپ' میں شمولیت کا سلسلہ بھی فی الحال تھم گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلی بلوچستان سے بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی ملاقات
وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس، بلوچستان میں نیشنل ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قیام پر پیش رفت ..
وزیر اعلی بلوچستان سے یواین ڈی پی کے نمائندہ وفد کی ملاقات، بلوچستان میں جاری و آئندہ منصوبوں پر تبادلہ ..
ھ*بلوچستان کوریگستان بنانے والوں کے خلاف جدوجہدتیزکرنے کی ضرورت ہے،حافظ نعیم الرحمٰن
ڑ*بی این پی بلوچستان کی قومی سیاسی جمہوری قوم پرست پارٹی ہے ، جاوید بلوچ
1حکمرانوں کوعوامی مشکلات وپریشانیوں کومدنظررکھتے ہوئے کرپشن کاراستہ روکھنا،معیاری کام کیلئے نیک نام ..
ئ*سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث ملزم کوگرفتار
مولانا محمد خان شیرانی مذہبی اور سیاسی موقف رکھنے والے سیاستدان ہے، ملک سمندر خان کاسی
ضمنی الیکشن میں شکست کا سامنے کر نیوالے اب 5 سال تک انتظار کرکے عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا ئیں ،رکن ..
کوئٹہ بلوچستان کادارالخلافہ ہونے کے باوجود کھنڈرات کا منظرپیش کررہاہے ،لالہ یوسف خلجی
دیامیر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو بروقت مکمل کر کے توانائی کے بحران پر قابو پانا ہوگا،سینیٹر محمد عبدالقادر ..
کوئٹہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت