مرکز میں نیاپاکستان بناہے،اقتصادی طورپرملک کی صورتحال ابتر ہے، آفتاب شیرپاؤ
حکومت کی 100دن کی کارکردگی نظرنہیں آرہی،خیبر پشتوخوا اور بلوچستان میں لا پتہ افراد کا مسئلہ حل کیا جائے، لاپتہ افراد پر حقائق جاننے کے لیے ٹرتھ ایند ریکنسیلشن کمیشن قائم کرنا چاہیے، سربراہ قومی وطن پارٹی کی پریس کانفرنس
پیر 10 دسمبر 2018 23:00
(جاری ہے)
آفتاب شیرپاؤنے کہا کہ ملک میں پارلیمنٹ مفلوج ہے،قانون سازی نہیں ہورہی،موجودہ حکمران یہ آرڈیننس سے ملک چلاناچاہتے ہیں،آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ بلوچستان میں بھی 100دن میں تبدیلی نہیں آئی بلوچوں کے مسائل جوں کے توں ہیں لاپتہ افراد کی حقیقت جاننے کیلئے کمیشن بنایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ احتساب سب کاہو،مگر سب کایکساں احتساب ہوناچاہئے کرپشن کرنیوالوں کو انصاف کے کٹہریمیں لاناچاہئے۔سربراہ قومی وطن پارٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی فارن پالیسی کی سمجھ نہیں آرہی بتایاجائے کہ سعودی عرب سے قرض کن شرائط پرملا ہے،چین اور یو اے ای کاقرض بھی خفیہ رکھا جا رہاہے۔آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کے مسائل اہم ہیں،18ویں ترمیم واپس لئے جانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، مغربی روٹ کو سی پیک کاحصہ قرار نہ دینے کی مذمت کرتاہوں۔آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ جب تک امریکہ افغانستان میں ہے امریکہ سے دوری رہے گی یہ سمجھتے ہیں کہ ایک خط آگیا اور امریکہ سے دوری ختم ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہوکر جو دعدے کئے تھے ان میں سے ایک پر بھی عمل نہیں ہوا عمران خان جب کنٹینر پر تھے تو پارلیمنٹ کو برا بھلا کہتے تھے اب بھی پارلیمنٹ کو بائی پاس کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کرتارپور سرحد کھولنا اچھی بات ہے مگر افغانستان کے ساتھ تعلقات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، 18ویں ترمیم میں چھوٹے صوبوں کو حقوق ملے مگر حکومت اب اسے رول بیک کرنا چاہتی ہے 18 ویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کی تو اس پر بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پشتوخوا اور بلوچستان میں لا پتہ افراد کا مسئلہ حل کیا جائے لاپتہ افراد پر حقائق جاننے کے لیے ٹرتھ ایند ریکنسیلشن کمیشن قائم کرنا چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس اجلاس، پولیو مہم حوالے تفصیلی رپورٹ پیش
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
صوبائی مشیر ماحولیات کی نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ..
ہندو کمیونٹی کے سالانہ ہنگلاج میلہ کاآغاز، ملک بھر سے ہندویاتریوں کے قافلے ہنگلاج پہنچنا شروع
صوبے بھر سے محکمہ پولیس میں خواتین کی شمولیت کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، راحیلہ درانی
بلوچستان یونیورسٹی بروقت امتحانات کے انعقاد کی بجائے تاخیر نا قابل برداشت ہے، راحب بلیدی ایڈووکیٹ
کرخسہ میں میٹرو پولیٹن کی صفائی والی مشینوں کی وجہ سے پانی کی پائپ لائنیں ٹوٹ گئی ہیں، حیدر شاہوانی
ماحولیاتی تبدیلی کے باعث بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ، وزیر اعلیٰ
صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے میعار پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، میرسلیم کھوسہ
بلوچستان سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ملک عادل بازئی کی (ن) لیگ میں شمولیت کا نوٹیفکیشن جاری
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ، ندی نالوں میں طغیانی ،تین افراد جاں بحق
نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمن ملاخیل کی ملاقات
کوئٹہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار