ً ٹرمپ نے مذاکرات منسوخ کرکے ثابت کیا کہ افغان امن منصوبہ محض ایک دھوکہ تھا ،عاکف سعید

& قطر میں امریکہ اور افغان کے مابین طویل مذاکرات کو یکلخت منسوخ کر دینا ثابت کرتا ہے امریکہ نے مذاکرات کا ڈھونگ دنیا کو دھوکہ دینے کے لئے رچایا تاریخ گواہ ہے امریکہ کبھی بھی امن کا خواہشمند نہیں تھا ، امیر تنظیم اسلامی

بدھ 18 ستمبر 2019 23:50

ً ٹرمپ نے مذاکرات منسوخ کرکے ثابت کیا کہ افغان امن منصوبہ محض ایک دھوکہ تھا ،عاکف سعید
لله*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مذاکرات منسوخ کرکے ثابت کیا کہ افغان امن منصوبہ محض ایک دھوکہ تھا انہوں نے کہا کہ قطر میں امریکہ اور افغان کے مابین طویل مذاکرات کو یکلخت منسوخ کر دینا ثابت کرتا ہے کہ امریکہ نے مذاکرات کا ڈھونگ دنیا کو دھوکہ دینے کے لئے رچایا تھا تاریخ گواہ ہے کہ امریکہ کبھی بھی امن کا خواہشمند نہیں تھا کبھی وہ عراق کے حوالے سے جھوٹا الزام تراش کرکے حملہ آور ہوتا ہے اور کبھی افغانستان کی اسلامی حکومت کو نیست و نابود کرنے کے لئے نائن الیون کا ڈھونگ رچاتا ہے اور لاکھوں مسلمانوں کو تہہ تیخ کردیتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات اس وقت منسوخ کئے گئے جب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے پاک بھارت کشیدگی عروج پر تھی درحقیقت پاکستان کو یہ پیغام دینا مقصود تھا کہ امریکہ پورے طورپر بھارتی وزیراعظم جنونی مودی کی پشت پر کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے متعدد رہنماء جس طرح بھارتی مسلمانوں اور عیسائیوں کے خاتمے کی باتیں کھلم کھلا رہے ہیں اس پس منظر میں بھارت کے بعض علماء کا یہ بیان کہ بھارت میں مسلمانوں کو کوئی خطرہ نہیں محل نظر ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کے اتحاد کی شدید ضرورت ہے اغیار کے حملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اورمسلمانوں کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ کار نہیں کہ وہ اللہ اور اس کے رسولؐ کی وفاداری کو اپنا شعار بنائیں انفرادی اور اجتماعی ہر سطح پر اللہ کی کتاب کو اپنا امام بنائیں اور حضورؐ کی سنت کو مضبوطی سے تھام لیں صرف اسی صورت میں امت مسلمہ موجودہ مشکل حالات کے گرداب سے نکل سکتی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں