شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایسا آئین دیا جو ہر شہری کے بنیادی انسانی حقوق کا ضامن ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

اتوار 14 اپریل 2024 18:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ملک میں پارلیمانی نظام جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو کی مرہون منت ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایک ایسا آئین دیا جو ہر شہری کے بنیادی انسانی حقوق کا ضامن ہے۔یہ بات انہوں نے شہید جمہوریت ذولفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایابھٹو پاکستان کے واحد لیڈر تھے جن پر پوری امت مسلمہ کو آج بھی فخر ہے شہید نے اپنے دور حکومت میں امت مسلمہ کی وحدت اور یگانگت کے ٹھوس موقف کو بھرپور فروغ دیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم نے آج انکے بینادی فلسفہ جمہوریت پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا منشور بنایا ہے شہید ملت کے فلسفہ جمہوریت پر مکمل عملدرآمد سے ہی ہم عوام کی بہتر خدمت کر سکتے ہیںصوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ عوامی خدمت کو اپنائے ایک آزاد جمہوری معاشرہ ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں