بلوچستان میں دیگر صوبوں سے محنت ومزدوری کیلئے آنیوالے غریب مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ اور شہادتوں کا سلسلہ روکا جائے ،حاجی محمد رمضان اچکزئی
اتوار 14 اپریل 2024 18:35
(جاری ہے)
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی جلسہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر منعقد کیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بلوچستان میں 62 ٹریڈ یونینز پر بلاجواز لگائی گئی پابندی کو فوری طور پر ختم کرکے ملکی آئین و قانون اور آئی ایل او کی کنونشنزکے مطابق ٹریڈ یونینزکے حقوق اور سرگرمیوں کو بحال کیا جائے۔بیان میں گزشتہ روز نوشکی کے علاقے میں محنت مزدوری کیلئے ایران جانے والے غریب شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت اوراداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ بلوچستان میں دیگر صوبوں سے محنت ومزدوری کے لیے آنے والے غریب مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ اور شہادتوں کا سلسلہ روکا جائے اور ایسے عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے کیونکہ ملک کے بالا دست طبقے کی آپس کی لڑائی کا براہِ راست نقصان غریب عوام بالخصوص محنت کش طبقے کو اٹھانا پڑتا ہے حکومت اور ادارے بااثرطبقے کی طرح ملک کے غریب عوام اور محنت کش طبقے کی حیثیت کو بھی تسلیم کریں۔اجلاس میں حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا گیا کہ دوران ڈیوٹی فوت ہونے والے ملازمین کے حقیقی لواحقین کے کوٹے پر عملدرامد کر کے تمام اداروں میں بھرتیاں شروع کی جائیں، کول مائنز میں حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں ہزاروں فٹ گہرائی میں محنت مزدوری کرنے والے کانکنوں کوحفاظتی سہولیات اورآلات میسر نہیں جس کی وجہ سے حادثات کے باعث سالانہ درجنوں مزدور اپنی جانوں کی قربانی پیش کرتے ہیں ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے اور غیرجابندارانہ تحقیقات کرواکر مائنز مالکان، ٹھکیدار اور محکمہ مائنز کے انتظامی افسران کو قرارواقعی سزا دی جائے تاکہ کانکنوں کو کام کے دوران تحفظ کا احساس ہوسکے، دکی، شاہرگ، ہرنائی اور مچھ سمیت دیگر مائنز ایریاز میں کانکنوں کے اغواء اوربھتہ خوری کی فوری روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔اجلاس میں کہا گیا کہ ملک میں پہلے سے ہی بے روزگاری عام ہے دوسری طرف حکومت آئی ایم ایف کی ایماء پر منافع بخش قومی اداروںواپڈا، پی ٹی سیل، اسٹیل مل،پی آئی اے، کراچی پورٹ، او جی ڈی سی ایل سمیت دیگر قومی اداروں کی نجکاری کے نام پر برسرروزگار لوگوں کو بے روزگار کرنا چاہتی ہے جو کہ ملک کو بیچنے کے مترادف ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ قومی اداروں کی نجکاری کے بجائے ان اداروں میں اصلاحاتی نظام لائے اورگڈگورننس کے ذریعے اداروں کی کارکردگی کو موثر بنایا جائے۔اجلاس میں تمام فیڈریشنوں، مزدوردوست تنظیموں، ٹریڈ یونینز کے ساتھیوں، طلبہ تنظیموں، وکلاء برادری، سول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں کو عالمی یوم مزدور یکم مئی کے موقع پر شکاگو کے 1886ء کے جانثاروں کو عظیم الفاظ میں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار میں عظیم الشان جلسے میں شرکت کرکے مزدوردوستی کا ثبوت دیں۔متعلقہ عنوان :
کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
انتظامی سطح پرعلمدار روڈ کے تاجروں کے دکانیں سیل کرنے کے حوالے سے معاملات بہت پیچیدہ ہوجائے گی، سید ..
ژ*اسسٹنٹ کمشنر حب علی درانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا
ٓصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پنجاب سے مرغی کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے مرغی کی دکانیں بند
خیزی چوک آئے روز بند ہونے سے علاقہ مکین اور ٹرانسپورٹرز سخت اذیت میں مبتلا ہے،بلوچستان ٹرک اونرز ایسوسی ..
ًپاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، جمال شاہ کاکڑ
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
بلوچستان کے 30 اضلاع میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا
عالم خان کاکڑ کیکسٹم انٹیلی جنس،ایف بی آر اور پولیس کے تاجروں کے گوداموں ،دکانوں اورمارکیٹس پرچھاپوں ..
ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز پولیو ایوننگ ریویو میٹنگ کا ..
آج سے ٹرانسپورٹرز مجبوراًً سریاب روڈ سے اپنی کوچزکو نیشنل ہائی ویز پرلیجاکر دھرنا دیکر عام پہیہ جام ..
یونیورسل ہیلتھ کیئر اور ایس ڈی جیز کے اہداف کا بھی مرکز ہے محکمہ صحت بلوچستان پالیسی کو بہتر بنا رہا ..
کوئٹہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان