صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر پشین نزیر احمد حریفال

جمعہ 27 مئی 2022 16:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اقدامات مکمل کرلئے گئے صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر پشین نزیر احمد حریفال نے جمعہ کو میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا پرامن اور شفاف انعقاد اور نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی حقیقی جمہوریت کی طرف اہم پیش رفت ہوگی ،اس لئے میڈیا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ ٹرن آوٹ زیادہ سے زیادہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اس کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے عمل کو پر امن اور شفاف بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رکھے ہیں نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی میں سنجیدہ اور پرعزم ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں