نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران نے دوران گشت مستونگ کے علاقے میں بروقت مدد فراہم کرنےکی عظیم مثال قائم کر دی،ترجمان موٹروے پولیس

منگل 31 مئی 2022 13:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2022ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران نے دوران گشت مستونگ کے علاقے میں بروقت مدد فراہم کرنےکی عظیم مثال قائم کر دی۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایک حاملہ خاتون اپنے گھر کے چند افراد کے ساتھ سڑک کنارے پریشانی کے عالم میں مدد کے انتظار میں بیٹھی تھی آفیسران کی بروقت مدد فراہم کرنے سے خاتون نے سڑک کنارے بچے کو جنم دیا ،نزدیکی ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹر اور طبی عملے کو فوری طور پر موقع پر پہنچایا گیا۔

ترجمان کےمطابق الحمدللّٰہ زچہ بچہ دونوں خیریت سے ہیں اور شہید غوث بخش ہسپتال مستونگ شفٹ کردیا گیا۔حالات کی نزاکت کے پیش نظر آفیسران نے موقع پر تمام ضروری اقدامات اٹھائے،متاثرہ خاتون کے تقدس اور احترام کا انتہائی احسن طریقے سے خیال رکھا گیا،متاثرہ خاندان کو بھرپور مدد اور رہنمائی مہیا کی گئ آئی جی موٹروے نے اپنے افیسران کو اس شاندار کارکردگی پر شاباش دی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں