ضلع پشین کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی اور موٹرسائیکلوں کے چھننے کے واقعات کی شدیدمذمت کرتے ہیں ۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

پیر 29 اپریل 2024 23:10

'کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں ضلع پشین کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی اور موٹرسائیکلوں کے چھننے کے واقعات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ اور اٴْن کے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام عوام کے سر ومال کے تحفظ کو یقینی بنا کر عوام دشمن واقعات میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور سرکوبی کو یقینی بنائے اور ضلع میں موجود پولیس ایریا کو بھی لیویز ایریا قرار دے کر انہیں لیویز انتظامیہ کے حوالے کردیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع پشین کے مختلف علاقوں میں مسلسل چوری وڈکیتی اور موٹرسائیکلوں کے چھننے کے واقعات ہر روز مختلف علاقوں میں رونما ہورہے ہیں اور اس سے قبل کلی حرمزئی میں پڑنے والے ڈاکے کے بعد ایسے سانحات اور واقعات رونما ہو چکے ہیں جو کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں اور ایسے دردناک واقعات میں ملوث عناصر کی عدم گرفتاری اور خاموشی ضلع پشین کے عوام کو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں بلکہ یہ ضروری ہے کہ ضلعی انتظامیہ اپنے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اس سانحات میں ملوث ملزموں سمیت روزانہ کی بنیاد پر چوری وڈکیتی کے واقعات میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کو یقینی بنائے اور مختلف علاقوں میں لیویز کے گشت میں اضافہ کیا جائے اور لیویز ایریا کو کم کرنے کی سازشوں اور کوششوں کو ترک کرکے پہلے سے موجود ضلع میں پولیس ایریا کو بھی لیویز ایریا قرار دیا جائے اور لیویز فورس کو مزید شدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے جدیداسلحے سمیت انہیں تمام وسائل مہیا کیا جائے کیونکہ اب بھی امن وامان کے حوالے سے وسیع ایریا اور موجود وسائل کو دیکھتے ہوئے لیویز کی کارکردگی بہتر رہی ہے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں