ٰحلقہ پی بی- 39 کوئٹہ سے نور محمد بنام بخت محمد کی انتخابی و عذرداری کیس سماعت کے لیے منظور کرلی

پیر 29 اپریل 2024 23:10

pکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) عدالت عالیہ بلوچستان کے الیکشن ٹریبونل بینچ-1 کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے حلقہ پی بی- 39 کوئٹہ سے نور محمد بنام بخت محمد کی انتخابی و عذرداری کیس سماعت کے لیے منظور کی۔ جبکہ پی بی۔ 31 واشک سے میر مجیب الرحمان محمد حسنی بنام زابد علی ریکی، پی بی۔

(جاری ہے)

36 قلات سے میر سعید لانگو بنام ضیاء اللہ لانگو، پی بی28 کیچ- IV سے میر حمل خان بنام محمد اصغر رند، پی بی- 32 چاغی سے امان اللہ نوتیزئی بنام محمد صادق سنجرانی (سابق چیئرمین سینیٹ)کے خلاف ع ٴْذرداری کی مقدمات کی سماعت کی۔

مزکورہ مقدمات میں فریقین نے عدالت سے جواب دعویٰ جمع کروانے کی مہلت طلب کی۔ الیکشن ٹریبینل بینچ-1 کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے مانگی گئی استدعاء کو قبول کرتے ہوئے اگلی سماعت 9 اور 13 مئی 2024 کو مقرر کی۔ پی بی-40 سے قادر علی بنام صمد خان کے مقدمہ میں 5 گواہان کے بیان قلمبند کر دیے گئے اور دیگر گواہان کو کل 2024-04-30 کو عدالت عالیہ میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں