[پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی علاقائی کمیٹی ممبر کونسلر گل محمد موسیٰ زئی کے بھائی لال محمد موسیٰ زئی علالت کے بعد انتقال کر گئے

پیر 29 اپریل 2024 23:10

u کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی علاقائی کمیٹی ممبر کونسلر گل محمد موسیٰ زئی کے بھائی لال محمد موسیٰ زئی علالت کے بعد انتقال کر گئے وفات پر پشتونخوا نیپ صوبائی صدر نصر اللہ خان زیرے ، صوبائی سینئر نائب صدر چیئرمین اللہ نور ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری و میونسپل کمیٹی چیئرمین سید اکبر کاکڑ ، سردار حاجی اللّٰہ یار خان جوگیزئی ، شمس رود وال ، منان خان کاکڑ ، عزیز آرین ، ماسٹر کلیم اللہ ، اصغر پیوند ، ظہور خان جوگیزئی اورمحمد انور انور نے تعزیتی بیان میں کہا گیا کہ مرحوم کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ دے اور اقربائ اور خاندان کو صبر و جمیل عطائ فرمائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں