بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مال بردار گاڑیوں کی چیکنگ ، ناقص خوردنی اشیا کو داخلے سے روک دیا

منگل 31 مئی 2022 16:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2022ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے)سبی ، نصیر آباد کی زونل ٹیم نے سندھ بلوچستان سرحد بمقام سم شاخ پر ناکہ لگا کر کھانے پینے کی اشیا لانے والی مال بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی اور غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی ناقص خوردنی اشیا کو بلوچستان میں داخلے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

بی ایف اے حکام نے زونل ڈائریکٹر امداد علی کی سربراہی میں گاڑیوں میں سندھ اور بلوچستان لائی جانے والی کولڈڈرنکس و دیگر مشروبات ، مصالحے ، بیکری آئٹمز اور خشک دودھ سمیت مختلف اشیا کے معیار و ٹرانسپورٹیشن کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا اور غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی ناقص خوردنی کو بلوچستان میں داخلے سے روک دیا ۔

بی ایف اے زونل فوڈ سیفٹی ٹیم نے علاقے میں ایک آر او (فلٹریشن) پلانٹ کا بھی معائنہ کیا اور پلانٹ کے مالکان کو معمولی نقائص اور ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر وارننگ نوٹس جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں