امریکہ کی دوستی مسلمانوں کیلئے مہنگی پڑ گئی ہے،حضرت مولانا عبدالحلیم

جمعرات 17 جنوری 2019 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2019ء) جمعیت علماء اسلام (شہید) کے مرکزی کونسل کے رکن شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحلیم،مولانا وزیر محمد ،مولانا سعدالدین ،مولانا محمددین ،حافظ دین،حافظ در محمد، ملک نادر خان ل،قاری حمدا للہ، مولا زیتو کان،مولا شربت خان،مولوی عبدالوہاب ، ڈاکٹر عبدالستار ،حبیب اللہ، نصیب الہ ،طالب ضیاء الدین، محمد اشرف ہاشمی، نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی دوستی مسلمانوں کیلئے مہنگی پڑ گئی ہے لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیاور اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو یرغمال بنا دیا وقت کے سیاستدان امریکہ کیلئے ایجنٹی کر رہے ہیں مسلمانوں کے قتل پر کوئی اسلامی ممالک کے حکمران اور سیاستدان رونے والے نہیں ہیں ایک کافر کے قتل سے ساری دنیا شور مچاتی ہے جید علماء اسلام کے قتل کا زمہ دار بھی امریکہ ہے ہمارا قائد شہید شیخ الحدیث و تفسیر حضرت مولانا سمیع الحق کی شہادت کا مقصد حق کی آواز چھپانا تھی اور مجاہدین کی حمایت ختم کرنے کی کوشش تھی لیکن امریکہ کو خوش نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ہم قائد کے مئوقف پر کھڑے ہیں اورکبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے امریکہ ،بھارت ،اسرائیل اور برطانیہ عالمی دہشت گرد ہیں دنیا بھر کے مسلمانوں کے قتل کے زمہ دار ہیں اسکا علاج صرف اور صرف جہاد ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں