جمعیت علما ء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس

ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے سطح پر جمعیت علما اسلام کو مزید فعال و منظم بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) جمعیت علما ء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس جمعیت کے ضلعی سکرٹریٹ جناح روڈ میں جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق کی زیر صدارت میں منعقد ہوا جسمیں مجلس عاملہ کے تمام اراکین نے شرکت کی اجلاس دونشتوں پر مشتمل تھا جو رات گئی تک جاری رہا اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے کامیاب جنرل کونسل کیاجلاس پر اطمنان کا اظہار کیا گیا اور تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے سطح پر جمعیت علما اسلام کو مزید فعال و منظم بنانے کی حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے تمام ماتحت تحصیلوں اور یونٹوں کے امرا ونظما اپنے اپنے حلقوں کی مجلس عاملہ مجلس شوری مجلس عمومی کے فورم کو موثر قوت بناے اور انکے اجلاسات کو بروقت یقینی بنائیں اجلاس میں کوئٹہ کے امن و امان کے مخدوش صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور گزشتہ روز سریاب روڈ میں شہید ہونے والے نوجوان نجیب اللہ کی قاتلوں کی گرفتاری اور واقعہ میں ملوث ملزموں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا اجلاس سے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سینئرنائب امیر مولانا خورشید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد مولانا شیخ احمد جان مولانا شیخ عبد الاحد ود یگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمران ملک کو مزید بحرانوں سے دوچار کرنے سے قبل اخلاقی طور پر مستعفی ہو جائیں ملک لنگر خانوں اور خوشنما نعروں سے نہیں چلتی ہے موجودہ سلیکٹڈ حکمران ملک کے تاریخ کا بدترین اور ناکام ترین حکمران ثابت ہو گئے ملکی معیشت تباہ مہنگائی کی طوفان نے عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے ملکی استحکام و سالمیت کو موجودہ حکمرانوں سے خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام پارلیمنٹ کی اندر و باہر نااہل حکمرانوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ملک تبدیلی اور ترقی خوشحالی کے نام پر تباہ کیا جا رہا ہے حکمرانوں کو ہر صورت میں جانا ہو گا ملک میں شفاف الیکشن کیلئے راہ ہموار کیا جارہا ہے نصب شدہ حکمرانوں نے مملکت خدا داد پاکستان کو بحرانوں سے دوچار کردیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے آزادی مارچ کے ذریعے ظالم جابرحکمرانوں کے ملک واسلام کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کیا ہے اور موجودہ نااہل مسلط شدہ وزیراعظم ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و سلم کے بارے میں بار بار گستاخانہ الفاظ کہتے ہیں مسلم امہ سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن رسول اللہ ص کی کیخلاف ایک لفظ گستاخانہ برداشت نہیں کر سکتے اجلاس میں سانحہ کان مہترزئی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے قومی شاہراہوں پر روزانہ کی بنیاد پر دلخراش حادثات نے بلوچستان کے عوام کو ذہنی مریض بناد یا ہے حادثات کی روک تھام کیلئے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں سانحہ کان مہترزئی کے شہدا ء پانچ گھنٹے سخت سردی میں روڈ پر پڑے رہنے کی باوجود کوئی حکومتی ذمہ دار نے پہنچنے کی زحمت نہیں کی اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کی سانحہ کان مہترزئی کے شہدا کے لیے معاوضہ کا اعلان کیا جائے اور ایسے دردناک واقعات کا سدباب کیا جائے اجلاس میں کی آخر میں سانحہ کان مہترزئی کے شہدا ء کی درجات بلند کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں