جمعیت طلبا اسلام ضلع کوئٹہ کااجلاس، 28جنوری کو تنظیمی انتخابات کی حفاظتی انتظامات کے لیے سیکورٹی پلان تشکیل

بدھ 27 جنوری 2021 22:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) جمعیت طلبا اسلام ضلع کوئٹہ کے 28 جنوری کو ہونے والے انتخابات کی حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاونین سالاروں کا اہم اجلاس زیر صدارت جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی سالار مولانا سید سعداللہ آغا صاحب منعقد ہوا جسمیں 28 جنوری کو جمعیت طلبااسلام ضلع کوئٹہ کے انتخابات کی حفاظتی انتظامات کے لیے سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ضلعی ڈپٹی سالار مولانا سید سعداللہ آغا صاحب نے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے سالاروں کو مدرسہ مطلع العلوم بروری روڈ کوئٹہ میں کل بروزجمعرات 28 جنوری صبح 8بجیے طلب کر لیا گیا ہے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاونین سالار حافظ رحمن گل صاحب حاجی عبد اللہ سلمان خیل صاحب نے شرکت کی اجلاس میں تمام یونٹوں کے امرا ونظام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے یونٹوں کے سالاروں اور انکے معاونین کو مدرسہ مطلع العلوم بروری روڈ کوئٹہ میں بروقت بھیجنے کے لیے ترغیب دی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں