بے حس حکومت کے خلاف کفن پوش دھرنا ہوگا،رہنماجمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی مولانا نیازمحمد حاجی عبیداللہ حقانی، مولنا خدائے نظر،حاجی محمد نور اخونذادہ مولانا محمدابراہیم نادر خان اچکزئیمولوی رحمت اللہ حقانی، حاجی محمد نور اخونذادہ حاجی منہاج الدین مولوی صالح محمد نے کہا کہ بے حس حکومت کے خلاف کفن پوش دھرنا ہوگا حکومت کی تسلیوں کی وجہ سے ہم نے بہت صبر کا دامن تھاما انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن لاوارث نہیں ہم کارکنوں کی خون کا حساب چاہتے ہیں پورے بلوچستان کی سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہوگا مجرموں کی گرفتاری تک اب چھین سے نہیں بیٹھے گی حکومت کے بے حسی نے ہمیں دھرنے پر مجبور کردئیے صوبائی حکومت کو آج تک احساس نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی غفلت سے قوم مجرموں کے رحم وکرم پر ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت بدامنی کا مسئلہ ذمہ داری اور سنجیدگی کیساتھ لینے کیلئے تیار نہیں ہے۔صوبہ جنگلستان اور درندستان بن چکا ہے سانحات کی تحقیقات ہمیشہ سردخانے کی شکار ہوئے ہیں صوبائی حکومت دہشت گردی میں کمی کا کریڈٹ تو لیے رہے ہیں اور صوبے میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری کی دعوے تو کررہے ہیں لیکن دہشت گردی کے تسلسل سے اضطراب اور بے چینی کی کیفیت سے دوچار ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے ہم اسی دن جنازوں کو وزیراعلی ہاس کے سامنے رکھ سکتے تھے تو پھر وزیراعلی کو پتہ چلتا لیکن اپنے شہدا کی لاج رکھ کرکے نہیں رکھا لیکن تمام ارباب اختیار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کمزوری سمجھا حکومت وقت مکمل غافل اور ناکام رہی حکومت کے بے حسی سے بار بار دالخراش واقعہ پیش آتی ہے اور سانحات کی تحقیقات بھی سردخانے کی شکار ہوجاتی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں