1تمام عالم اسلام کافرض ہے کہ وہ فلسطینی مسلمانوں کے حق اورافغان مہاجرین کو نکالنے کیخلاف جمعیت علمااسلام نظریاتی کے زیراہتمام آج کے جلسے میں شرکت کریں

جمعرات 12 اکتوبر 2023 00:00

ٰکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2023ء) جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے عبدالظاہرنورزی نجیب اللہ کاکڑسیدفضل آغا اوردیگروفودسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تمام عالم اسلام کافرض ہے کہ وہ فلسطینی مسلمانوں کے حق اورافغان مہاجرین کو نکالنے کیخلاف جمعیت علمااسلام نظریاتی کے زیراہتمام 12 اکتوبرکے جلسے میں شرکت کریں انھوں نے کہاکہ اسرائیل کئی عشروں سے فلسطینی عوام پرعرصہ حیات تنگ کیا ہے اب غرہ پرپینیکی پانی طبی وخوراکی اشیا بند عوامی آبادیوں پرفارسفورس زہریلی بموں وفلسطینی نسل کشی کرتے ھوئے وحشیانہ بمباریاں کررہے ہیں اورپھربھی امریکہ کفری دنیا اسرائیل کے حمایت وائٹ ہائوس کے ترجمان رورہاہے اسرائیل کے وحشیانہ کاروائیوں کی حمایت کرتے ہے اسلامی دنیا واسلامی حمکرانان خاموش ہے انہوں عوام 12 اکتوبر فلسطنیوں کے واسرائیل اورحکومت کی ناروا پالیسیوں اور افغان مہاجرین کے انخلا فیصلے کے خلاف نکل کر طاقت کے خلاف مظاہرہ کریں کرپٹ نظام اور کرپٹ حکمرانوں نے ملک کی بنیاد کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک کو بدامنی غربت مہنگائی بے روزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بدامنی، قتل و غارت گری، لوٹ مار، لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی اور خوف و ہراس حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں عوام حکمرانوں کی نااہلیوں کا سب سے زیادہ خمیازہ بھگت رہی ہیں قوم اب تک کرپٹ حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم پر ایسے نظام مسلط کر رکھا کیا گیا ہے جس میں 70 سالوں سے قوم کا استحصال کیا گیا قوم اضطراب اور بے چینی کی کیفیت سے دوچار کیا انہوں نے کہا کہ نگران حکومت افغان مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ واپس لیا جائے دونوں ممالک امن کے لیے باہمی رابطوں کو آگے بڑھائے امن پالیسی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے اور دونوں ملکوں کا امن ، سلامتی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور بہتر تعلقات کے ساتھ مشروط ہیں پاک افغان ترقی اور بقا کا دار و مدار ایک دوسرے پر منحصر ہے دونوں ممالک کی امن وسلامتی اور معیشت کی بحالی میں چیلنجز درپیش ہیں اورحکومت پاکستان سمیت تمام اسلامی دنیا اسرائیل کیخلاف فلسطینی مسلمانوں کیحمایت وحماس کے فوجی اسلحہ سمیت ہرقسم کی حمایت کااعلان کریں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں