بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار تمام سینیٹرز اتفاق رائے سے کامیاب ہوئے ہیں، صادق عمرانی

جمعرات 28 مارچ 2024 20:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سینٹرل کمیٹی کے رکن میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار تمام سینیٹرز اتفاق رائے سے کامیاب ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ صرف وہ امیدوار کامیاب ہوئے جن کی نامزدگی سیاسی جماعتوں نے کی تھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر صادق عمرانی کا کہنا تھا کہ ماضی میں سینیٹ انتخابات میں بلوچستان میں منڈی لگتی رہی اور ووٹ فروخت ہوتے رہے سینیٹ انتخابات میں منڈی لگنے سے بلوچستان کی ہر جگہ بدمانی ہوئی تھی لیکن پہلی مرتبہ سینیٹ انتخابات میں بلوچستان میں کوئی منڈی نہیں لگی اور تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر اس ماضی کی غلط روش کو مسترد کرتے ہوئے پہلی مرتبہ سینیٹ کے انتخابات میں بلوچستان میں کوئی منڈی نہیں لگی بلوچستان میں سینیٹ کے انتخابات میں منڈی نہ لگنے کا کریڈٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی قیادت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں صرف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی کامیابی ایک اچھی پیشرفت ہے اس عمل کو آئندہ بھی جاری رہنے چاہئے تاکہ بلوچستان کی بدنامی اور جگ ہنسائی کا بننے والے غلط اقدامات کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں