مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کابارشوں سے متاثرہ پسنی کے گھروں کا دورہ، شہریوں کی شکایات کا جائزہ لیا

منگل 16 اپریل 2024 17:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) گوادر سے منتخب رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ضلعی چئیرمین گوادر سید میار جان نوری کے ہمراہ حالیہ بارشوں سے متاثرہ گوادر کے علاقے پسنی کے گھروں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی ماہی گیر سکریٹری عزیز اسماعیل، چیئرمین میونسپل کمیٹی پسنی نور احمد کلمتی، تحصیلدار، ٹی ایم او پسنی اور دیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہداہت الرحمان بلوچ نے شہریوں کی شکایات سننے کے ساتھ نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے انھیں یقین دہانی کروائی کہ متاثرہ علاقوں اور گھروں میں نکاسی آب کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ریلیف پہنچایا جائے گا اور اس ضمن میں عوام الناس کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہرممکن تعاون فراہم کیا جائیگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں