و زیر ا علیٰ بلو چستان سے سیکر ٹر ی و یلفیئر فنڈ منسٹر ی آ ف اور سیز پا کستانی ذوالفقا ر خا ن کی ملا قا ت

دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں ٹیکنیکل افراد کی مانگ ہے ،جوانوں کو ہنر مند بناکر باعزت روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، میر سرفراز بگٹی

منگل 16 اپریل 2024 21:10

اسلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اورسیز پاکستانی ذوالفقار خان نے ملاقات کی اور بلوچستان میں جاری سوشل سیکورٹی پروگرام سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے 19 ہزار ورکرز سوشل سیکورٹی پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں جس میں 90 فیصد رجسٹریشن مائینز میں کام کرنے مزدوروں کی ہے ان ورکرز کے بچوں کو حکومت پاکستان ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت تعلیمی سپورٹ فراہم کی جارہی ہے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل سیکورٹی کے تحت ورکرز فنڈز کو سراہتے ہوئے تعلیمی اداروں میں روایتی ڈگری پروگرام کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں کی ہنر مندی پر مبنی تعلیم کے فروغ پر زور دیا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے دستیاب وسائل میں ہر نوجوان کو سرکاری شعبوں میں ملازمت نہیں دی جاسکتی دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں ٹیکنیکل افراد کی مانگ ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم بھی اپنے جوانوں کو ہنر مند بناکر باعزت روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت قائم اداروں میں انٹر ٹیک اور میٹرک ٹیک میں فنی تربیت و مہارت کے ایسے پروگرام متعارف کرائے جائیں جس کی عالمی اور قومی مارکیٹ میں مانگ ہے ایسے ادارے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بھی قائم کئے جاسکتے ہیں جس کے لئے صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں