بلوچستان،آسمانی بجلی، چھتیں گرنے سے 8 افراد جاں بحق، نوزخمی ہوئے ، ترجمان صوبائی حکومت

بارش اور سیلاب سے 132 گھروں کو اور متاثرہ اضلاع میں لنک سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ،شاہد رند

بدھ 17 اپریل 2024 17:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) بلوچستان میں آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو ئے۔صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے بتایا ہے کہ بارش اور سیلاب سے 132 گھروں کو اور متاثرہ اضلاع میں لنک سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

شاہد رند نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں ذرائع مواصلات کی بحالی کا کام جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں نقصانات کے تعین کے لیے سروے کیے جا رہے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں