s پاکستان سنٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کا الیکشن 10 مئی کو ہوگا

ش*انتخابات کے حوالے سے تمام الحاق یونٹس فیڈریشن کے مرکزی دفتر سے رابطہ کریں

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

iکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان سنٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے انتخابات 10 مئی کو ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سنٹرل مائنزلیبر فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سنٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کا الیکشن برائی(2024 سی2026) دس مئی بروز جمعہ کوئٹہ میں منعقد ہو گا۔پولنگ صبح 9بجے سے بغیرکسی وقفہ کے شام 5بجے تک جاری رہے گی،پولنگ ختم ہوتے ہی پولنگ ایجنٹوں کی موجودگی میں گنتی شروع کر دی جائے گی اور نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

مذکورہ انتخابات چیئرمین الیکشن کمیٹی کی سربراہی میں پینل وائز منعقد ہوں گے۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی قواعد و ضوابط اور الیکشن شیڈول جاری کرے گا۔ کاغذات جمع کروانے کی فیس ہر اُمیدوار مبلغ ایک ہزار روپے ناقابل واپسی ہو گی جو کاغذات کے ساتھ ادا کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک پینل کی صورت میں الیکشن کمیٹی کو اختیارہو گا کہ وہ بلامقابلہ کی کامیابی کا اعلان کریں۔

الیکشن کی کارروائی / اطلاع عام پرنٹ میڈیا کے علاوہ نوٹس بورڈ، ای میل، ٹیلی فون، واٹس اپ اور عہدیداروں کے جنرل باڈی میٹنگ میں بھی دیاجائے گا تاکہ جمہوری طریقے سے پاکستان سنٹرل مائنزلیبر فیڈریشن کا انتخابی عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ پاکستان سنٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے تمام کارکنوں، عہدیداروں کو آگاہ کیاجاتا ہے کہ الیکشن کمیٹی باقاعدہ الیکشن کے قواعد و ضوابط جاری کرے گاتاکہ اسی کے مطابق فیڈریشن کے انتخابات منعقد کرائیں جائیں گے۔

تمام الحاق یونٹس کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اس ضمن میں فیڈریشن کے مرکزی دفتر سے رابطہ کریںتاکہ انتخابات کو حتمی شکل دی جاسکے، اس سلسلے میں فیڈریشن کے نوٹس بورڈ پر بھی نوٹس لگا چکا ہے تاکہ مقررہ وقت پر تمام ساتھیوںں کو اطلاع بروقت مل سکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں