جمعیت کوئٹہ کے کارکن 20 اپریل پشین کے عوامی اسمبلی میں بھرپور شرکت کرینگے، مولانا عبدالرحمن رفیق

لله*جمعیت کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق اور مجلس عاملہ کے اراکین کا بیان اور ضلعی سالاروں کا اجلاس

بدھ 17 اپریل 2024 23:00

+کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) جمعیت ضلع کوئٹہ کے کارکن 20 اپریل کو پشین میں منعقدہ عوامی اسمبلی/جلسے میں شرکت اور قائد جمعیت وقائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمان کوجلوس کی صورت میں پشین جلسہ لے جانے کے لیے بھرپور جدوجہد کرینگے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا کہ 20اپریل پشین جلسہ کیلئے جمعیت کوئٹہ کے تمام یونٹوں سے گاڑیوں کی صورت میں قافلے قائد جمعیت کو شاندار استقبال کے ذریعے پشین پہنچائیں گے۔

سالاروں کا بڑی نفری پر مشتمل دستہ سالار حافظ سید سعداللہ آغا کی قیادت میں روانہ ہوگا۔ ان تیاریوں کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں انہوں نے کہا کہ عوام کا ملکی نظام اور اداروں سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔ ڈمی اور جعلی نمائندے عوام کی نہیں خفیہ دروازوں کے نمائندے ہیں۔

(جاری ہے)

سودا دو ماہ میں کابینہ تشکیل نہ دے سکے، ان کے خلاف عوامی قوت سامنے آئی گی۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے سرفروش اور نظریاتی کارکن جماعت کے خلاف ان مذموم سازشوں کو بے نقاب کرنے اور جماعت کو مزید ترقی اور قوت فراہم کرنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نھیں کرینگے یہ اکابرین اور مخلص کارکنوں کی جماعت ہے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی جماعت اور تمام کارکنان قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان کے دست وبازو بن کر جماعت کے اعلی مقاصدکی حصول کیلئے بھرپور جدوجہد کریگی پشین جلسے کی کامیابی کے لیے تمام ماتحت یونٹوں اور تحصیلوں کے ذمہ داران اور کارکنان ہدایات کے مطابق جلوس اور جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے جن کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

اور ضلعی امیر نے تمام ماتحت تحصیلوں آوریونٹوں کیامراء کو ھدایات جاری کی ھیکہ وہ مجالس عاملہ کے اجلاسات منعقد کرکے جلوس اور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تیاریاں کریں ضلعی جماعت کی جانب سے تمام یونٹوں پر گاڑیاں مختص کی ھے دریں اثناء۔جمعیت علمائاسلام ضلع کوئٹہ کے ماتحت تحصیلوں آوریونٹوں کے سالاروں اوانصار الاسلام کے سینئر سالاروں کااجلاس جمعیت کے ضلعی دفتر واقع اینگل روڈ میں بسلسلہ 20اپریل جلسہ بعنوان عوامی اسمبلی پشین اورقائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کی پشین آمدکے سلسلے میں زیر صدارت ضلعی سالار مولانا سید سعد اللہ آغا صاحب منعقد ہوااجلاس میں ضلعی سالار مولانا سید سعد اللہ آغا صاحب تفصیلی خطاب کیا اور انشائاللہ ضلع کوئٹہ سی200 سو سالاروں کادستہ پشین عوامی اسمبلی جلسے میں سیکورٹی کے فرائیض انجام دینگے ضلع کویٹہ کے تمام تحصیلوں اور یونٹوں کے تمام سالاروں اوررضاکاروں کو ھدایات دی جاتی ھے کہ 19اپریل بروزجمعہ صبح 10بجے ضلعی سیکرٹریٹ اینگل روڈ کوئٹہ میں تشریف لائے اور اپنی حاضری یقینی بنانے اوراسی دن پشین کے لئے ضلعی دفتر سے 11بجے روانگی ہوگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں