بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند ایک مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع

جمعرات 18 اپریل 2024 21:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوادر (جیوانی، پسنی)، کیچ (تربت)، آواران، چاغی (نوکنڈی، دالبندین)، پنجگور، خاران، واشک اور نوشکی میں بارش آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند ایک مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔آئندہ 36 سے 48 گھنٹوں کیدوران تمام متعلقہ محکموں سے گزارش ہے کہ وہ الرٹ رہیں۔

جمعرات کو گوادر، جیوانی، کیچ (تربت)، آواران، چاغی، خاران، پسنی، اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور ہرنائی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسکے علاؤہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، موسیٰ خیل اور بارکھان میں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، مستونگ، شیرانی اور ژوب میں چند ایک مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

جمعہ کو خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ہرنائی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،مستونگ، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں بارشوں کے ساتھ ساتھ آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کیدوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہا جبکہ گوادر میں 80، اورماڑہ 77، پسنی 66، جیوانی 40، پنجگور 15، کوئٹہ سٹی 12، سمنگلی 10، قلات اور تربت 11، خضدار، نوکنڈی ژوب 05، دالبندین 04، اور لسبیلہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں