۷حکومت سریاب گاہی خان چوک اور ملحقہ علاقوں میں نکاسی آب کے لئے انتظامات کئے جائیں، مولانا محمد رمضان مینگل

/صوبائی حکومت فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھاتے ہوئے کھڑے پانی کو نکالنے کے لئے وسائل بروئے کار لائیں

جمعرات 18 اپریل 2024 22:25

g کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) سنی علماء کونسل بلوچستان کے سربراہ مولانا محمد رمضان مینگل نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ سریاب گاہی خان چوک اور ملحقہ علاقوں میں حالیہ بارشوںکے باعث نالے کی صفائی نہ ہونے کے باعث پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوا ہے نالے کی صفائی یقینی بناتے ہوئے اس کی تعمیر کو مکمل کیا جائے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، اسسٹنٹ کمشنر سریاب اور ایس ایچ او نیو سریاب نے بروقت اقدامات اٹھاتے ہوئے علاقے کے متاثرین کو سیلاب کے پانی سے محفوظ بنانے کے لئے وسائل بروئے کار لائے اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا رمضان مینگل کا کہنا ہے کہ حالیہ طوفانی اور موسلادھار بارشوں نے صوبے بھر میں ش*تباہی مچائی اسی طرح کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے سریاب، گاہی خان چوک اور ملحقہ علاقوں میں 3 سے 4 بار آنے والے سیلاب کے پانی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے اور پانی نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر کھڑا ہونے سے لوگوں کی مشکلات بڑھ اور گھروں میں داخل ہوکر لوگوں سامان اور دیگر ضروری چیزوں کو نقصان پہنچایا ہے پانی کی نکاسی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور علاقے میں نالی کی صفائی اور تعمیر کے لئے صوبائی حکومت فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھاتے ہوئے کھڑے پانی کو نکالنے کے لئے وسائل بروئے کار لائے ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، اسسٹنٹ کمشنر سریاب اور ایس ایچ او نیو سریاب نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر سیلاب سے متاثرین کو محفوظ مقام پر پہنچانے اور سیلاب سے بچانے کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس پر ہم ان کی کارکردگی کو سراہتے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان اس کا نوٹس لیتے ہوئے نکاسی آب کو ممکن بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کروائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں