آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ،جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 5 اپریل 2024 17:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے تاہم خضدار، لسبیلہ اور آواران میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک/دھوپ رہی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ اور سبی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں