غیر معیاری زرعی ادویات اور بغیر لائسنس،انوائس فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کی جائیگی، ڈی سی

پیر 19 جون 2023 19:36

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2023ء) ڈپٹی کمشنر راجن پور کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ راحت حسین راشد نے زرعی ادویات مارکیٹ تحصیل روجھان میں چھاپہ مارا ،بغیر ڈیلر شپ اور انوائس کے غیر قانونی کاروبار کرنے والے لائسنس ہولڈر سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور لاکھوں روپے کی زرعی ادویات کار سرکار ضبط کر لی گئیں۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر راجنپور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نے ”اے پی پی“ کو بتایاکہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں غیر معیاری زرعی ادویات کی مارکیٹ میں فروخت کی سو فیصد روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں، کیونکہ اس سے کسانوں کے معاشی نقصان اور معیشت کیلئے بھی بڑا خطرہ ہے، اسکے ساتھ ساتھ بغیر ڈیلر شپ اور انوائس کے غیر قانونی کاروبار کرنیوالے لائسنس ہولڈرز سے کسی قسم کی رعائیت نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

صوبہ پنجاب میں ضلع راجنپور زراعت کے لحاظ سے نمایاں اور اہمیت کا متحمل ہے، یہاں کی گندم، کپاس اور خصوصی طور پر پیداوار اور کوالٹی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے۔ اسلیئے حکومت پنجاب یہاں فصلات کی پیداوار کے اضافے کیلئے کسانوں کیلئے ریلیف کے اقدامات کررہی ہے۔ زرعی پیداواری بہتری کیلئے زرعی ادویات کی کوالٹی کا کلیدی کردارہے، جس کیلئے ضلع بھر میں پیسٹ وارننگ ٹیم کیساتھ متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایات کی ہیں کہ وہ کسانوں کیساتھ مثالی تعاون اور مارکیٹس میں فروخت ہونیوالی زرعی ادویات پر کڑی نظر رکھیں۔\378

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں