کسان سہولت سینٹرپرریلیف کے تمام اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔ڈی سی راجنپور

پیر 26 جون 2023 17:10

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2023ء) ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نے کسان سہولت سنٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کاشتکاروں کے لئے دستیاب زرعی ادویات کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ کسان سہولت سنٹر پر محکمہ زراعت کے عملہ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی راجنپور کا مزید کہناتھا کہ پنجاب حکومت کی سخت ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کسانوں کو ہرقسمی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے جسمیں کسی قسم کی کمی کوتاہی کے مرتکب ملازمین سے رعائیت نہیں برتی جا ئے گی ۔\378

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں