کسانوں نے محکمہ زراعت کی تجاویز پر عمل کرکے پہلی مرتبہ کپاس کی ریکارڈ چنائی کی ہے،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ورکس

ہفتہ 8 جولائی 2023 15:10

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2023ء) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ورکس جنوبی پنجاب محمد امین اویسی نےتحصیل روجھان کا تفصیلی دور ہ کیاہے۔انہوں نے محکمہ زراعت توسیع اور پلانٹ پروٹیکشن کے آئی پی ایم نمائشی پلاٹس اور کسانوں کے کپاس کے کھیتوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔آئی پی ایم پلاٹوں پر کیڑوں کو کنٹرول کرنے کے غیر کیمیائی طریقے یعنی جنسی پھندے،سفید مکھی کیلئے پیلے چپکنے والے پھندے اور بائیو کارڈز کے استعمال کو دیکھ کر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

اور محکمہ زراعت کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے اپنے اس دورہ کے دوران مختلف کاشتکاروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں کپاس کی کامیاب کاشت پر مبارکباد دی۔کاشتکاروں نے بتایا کہ اللہ پاک کی مہربانی اور محکمہ زراعت کی تجاویز پر عمل کر کے پہلی چنائی 20 تا 22 من پھٹی حاصل کی ہے اور مزید 3 تا 4 چنائئیوں سے 20 سے 40 من چنائی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ورکس نے کراپ رجسٹر پر اپنے دورے کے تاثرات درج کرتے ہوئے محکمہ زراعت کے افسران اور اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہا اور کپاس کی کامیاب کاشت وپیداور پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر محمد آصف ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راجن پور،راحت حسین راشد اے ڈی پی پی، ڈاکٹر شعیب کلیم بھٹہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تحصیل روجھان اور حمید اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔\378

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں