راجن پور،فصلوں کی باقیات کو جلانے پر محکمہ زراعت کی کارروائی،5 مقدمات درج

منگل 24 اکتوبر 2023 15:50

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2023ء) ڈی سی راجن پور ڈاکٹر منصور احمد بلوچ نے میڈیا کو بتایاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر سموگ کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔فصلوں کی باقیات کو جلانے پر فی ایکڑ 15 ہزار روپے جرمانہ اور ایف آئی ار درج کر کے پابند سلاسل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کارروائی کرتے ہوئے پانچ الگ الگ مقدمات تھانہ محمد پور،تھانہ حاجی پور،تھانہ داجل اور تھانہ چچہ بی ایم پی میں درج کرائے گئے ہیں۔

ئکاشتکاروں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ فصلوں کی باقیات کو ہرگز نہ جلائیں ورنہ جرمانہ اور گرفتاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کسی بھی قسم کی کاروائی سے بچنے کے لیے فصلوں کے باقیات کو اگ لگانے سے گریز کریں۔جلائی گئی فصل اداروں کی نظر سے اوجھل نہیں رہے گی کیونکہ سیٹلائٹ جلائے گئے رقبہ کی نشاندہی کرے گا۔\378

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں