سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:47

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ضلع راجن پور کے تمام سرکاری سکولوں میں جہاں سنگل ٹیچر یا دو ٹیچر ہوں گے ان کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے۔ مسنگ فیسلیٹیز پر توجہ دی جائے۔ کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان نے تحصیل روجھان کی محکمہ تعلیم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر میاں مراد حسین، اطہرخان مزاری،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عطا حسین سیلرہ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ تمام افسران تعلیمی کارکردگی کو بڑھائیں اور محنت ولگن کے ساتھ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے ذریعے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دی جائے۔ اس موقع پر سلطان خان دریشک نے تحصیل روجھان کی محکمہ تعلیم کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ تحصیل روجھان میں پیش آنے والے مسائل کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں