ڈپٹی کمشنر محمد افضل ناصر خان کاگورنمنٹ کیمونٹی ماڈل پرائمر ی سکول رحمت آباد کا اچانک دورہ

جمعہ 22 نومبر 2019 16:47

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء)ڈپٹی کمشنر محمد افضل ناصر خان کاگورنمنٹ کیمونٹی ماڈل پرائمر ی سکول رحمت آباد کا اچانک دورہ۔اس دوران انہوں نے اسکول میں صفائی اور پودوں و درختوں کی بہترین حالت دیکھ کر ہیڈمسٹریس اور دیگر اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سکول میں صفائی ، تعلیمی معیار اور اساتذہ وطلبائ کی حاضری کو چیک کیا۔

انہوں نے بچیوں کے درمیان کھڑے ہوکر ان سے گنتی سنی اور انہیں شاباش دی۔ اس سکول میں آکر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے۔ یہ سکول ضلع بھر کے پرائمری سکولوں کے لیے ایک ماڈل ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کو چاہیے کہ سکولوں کی صفائی ، خوبصورتی اور تعلیمی معیار کو مثالی بنانے کے لیے اپنا فعال کردارادا کریں۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں