راجن پور میں نوجوان کی ناک کاٹ دی گئی، متاثرہ نو جوانوں کو بچانے والے مزید تین افراد زخمی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 14:24

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) راجن پور میں نوجوان کی ناک کاٹ دی گئی، متاثرہ نوجوان کو بچانے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے مزید 3افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

راجن پورکی تحصیل روجھان میں نوجوان کی ناک کاٹ دی گئی،پولیس کے مطابق نوجوان مخالف برادری کی لڑکی کے ساتھ کھیتوں میں بیٹھا ہوا تھا کہ لڑکی کے گھروالوں نے نوجوان کی ناک کاٹ دی اورتشدد کیا۔

نوجوان کوبچانے کے دوران ڈنڈوں کے وارسے 3افرادزخمی ہوگئے ،زخمیوں کوتحصیل ہسپتال روجھان متنقل کردیاگیا ۔متاثرہ شخص حسین کے اہل خانہ نے الزام لگایاہے کہ مویشی غلطی سے کھیت میں چلے گئے تھے،جس پر کھیت کے مالک نے حسین کی ناک کاٹ دی۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں