راجن پور،پولیس نے 4 روز قبل گردن کٹی 9 سالہ بچی کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر سفاک قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا

پیر 29 نومبر 2021 14:17

راجن پور،پولیس نے 4 روز قبل گردن کٹی   9 سالہ بچی کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر سفاک قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا
راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2021ء) پولیس نے 4 روز قبل گردن کٹی   9 سالہ بچی کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر سفاک قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا۔ جامپور کے نواحی علاقہ محمدپور میں 4 روز قبل 9 سالہ شہناز بی بی کی بوری میں گردن کٹی نعش ملی، واقعہ کا تھانہ محمد پور میں مقدمہ درج کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرکل جامپور حافظ غلام فرید نے  "اے پی پی"  کو بتایاکہ مقتولہ بچی کے رشتہ دار رزاق ولد لعل بخش وجڑ نے سونے کی بالیوں کیخاطر تیز دھار آلہ سے گردن کاٹ کرموقع سے فرار ہوگیا۔ ڈی پی او راجنپور کی ہدایت پر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے طریقہ سے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ آلہ قتل اور جن بالیوں کیخاطر قتل کیا پولیس نے برآمد کرلیں۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں