ریچ ایوری ڈور (RED) مہم کے پہلے مرحلہ کی کامیابی کے بعد دوسرے مرحلہ کا آغاز کر دیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر راجن پور

ہفتہ 4 دسمبر 2021 17:09

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ ریچ ایوری ڈور (RED) مہم کے پہلے مرحلہ کی کامیابی کے بعد دوسرے مرحلہ کا آغاز کر دیا گیا ہے ،پہلے مرحلہ میں ضلع راجن پور پنجاب بھر میں تیسرے نمبر پر رہا،دوسرا مرحلہ 31دسمبر تک جاری رہے گا۔محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ دیگر مکاتب فکر کے لوگ بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی راجن پور ڈاکٹر ملک محمد ریاض نے بتایا کہ دوسرے مرحلے کے دوران پنجاب بھر میں 2کروڑ سے زائد شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔راجن پور میں 12روزہ خصوصی مہم ریچ ایوری ڈور (RED) کے دوران 100فیصد ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کیا گیا۔ ریچ ایوری ڈور (RED) کے دوسرے مرحلہ کے دوران تعلیمی اداروں ،مارکیٹس ،بس اسٹینڈ،شاپنگ مالز اور دیگر پبلک مقامات کو فوکس کیا جا رہا ہے ۔انہوں مزید بتایا کہ اس مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر علی ہاشم ہیں۔دوسرے مرحلہ کے دوران کورونا ویکسی نیشن کے فکس پوائنٹس پر بھی ویکسی نیشن جاری رہے گی۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں