راجن پور،تین انتہائی مطلوب ڈاکوئوں نے پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا

منگل 19 جولائی 2022 13:55

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2022ء) راجن پور میں کچے کے انتہائی مطلوب اور گینگ کے سربراہ3 ڈاکوئوں نے پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا۔راجن پور کچے میں ڈاکوئوں کیخلاف پولیس آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں تاہم کچھ روز قبل اشتہاری جرائم پیشہ ڈاکوئوں کی طرف سے محکمہ پولیس کے افسران کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپیل کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اپیل میں ڈاکوئوں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے آپ کو قانون کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتے ہیں ان کے ساتھ انصاف کیا جائے جس کے بعد انتہائی مطلوب 3 ڈاکوئوں نے پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا ۔ڈی پی او احمد محی الدین کے مطابق سرنڈر کرنے والے ڈاکو گینگ کے سربراہ تھے اور انہوں نے تھانہ سونمیانی میں اسلحے کے ساتھ پیش ہوکر گرفتاری دی۔پولیس کے مطابق گرفتاری دینے والوں میں پاندھی عمرانی، پنوں خان اور مولا بخش شامل ہیں، تینوں ملزمان قتل ،اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں