راجن پور،پولیس اور رینجرز کے آپریشن میں 5 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار شہید

سکھر کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤ ں کے خلاف آپریشن کرکے 4 مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا

جمعرات 4 اگست 2022 19:58

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) راجن پور میں پولیس اور رینجرز کی کارروائی کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق کچا پولیس چوکی بہارماچھی میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کیبعد پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی میں 5 ڈاکو مارے گئے جب کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکار راحت سلیم کوٹ مٹھن کا رہائشی تھا۔دوسری جانب سکھر کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤ ں کے خلاف آپریشن کرکے 4 مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا جب کہ 2 ڈاکو زخمی حالت میں ساتھیوں سمیت فرار ہوگئے۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں