مقبوضہ کشمیر میں عید کے روز نمازیوں پر تشدد قابل مذمت ہے، سردار مسعودخان
بھارت کے جبر و تشدد کے ہتھکنڈے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتے ،پاچھیوٹ، سنگھولہ، پکھڑ، بنجونسہ اور دیگر علاقوں کے عوام کے مسائل ترجیح بنیاد وں پر حل کیے جائیں گے،صدر آزاد کشمیر کی سرکٹ ہائوس میں وفود سے گفتگو
جمعہ 24 اگست 2018 20:11
(جاری ہے)
سردار مسعود خان نے جموں ریجن کے ضلع کشتواڑ میں حریت پسند عوام کی جانب سے تمام تر پابندیوں کے باوجود گھروں سے نکل کر آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف پر جوش مظاہرے کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے تمام تر جبر و تشدد کے حربے ناکام ہونگے اور مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام اپنی منزل مراد ضرورحاصل کرینگے ۔
صدر سردار مسعود خان نے سرینگر میں اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے اساتذہ پر وحشیانہ تشدد کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ عوامی وفود کی جانب سے پیش کیے گئے مقامی مسائل پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر نے کہاکہ آزادکشمیرمیں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی تعمیر حکومت کی ترجیحات ہیں ۔ پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ صدر آزاد کشمیر سے ملاقات کرنے والوں میں یونین کونسل پاچھیوٹ کے چیئرمین سردار آزاد، اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء کا وفد، سردار وقاص کی قیادت میں میں یونین کونسل دو تھان کے وفد، سردار اویس کی قیادت میں مسلم لیگ ن بنجونسہ کے وفد، ن لیگ حلقہ تین کے صدر سردار جہانگیر، ن لیگ سنگھولہ کے رہنما سردار نذیر اعوان ، ہورنہ میرہ کے وفد سردار جاوید منور، ن لیگ حلقہ چار کے رہنماء سردار عاشق، گڈز ٹرانسپورٹ کے وفد محمد اختر و دیگر شامل تھے ۔وفود نے صدر ریاست کو اپنے علاقوں کے مسائل اور عوامی مطالبات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آزاد پتن لینڈ سلائیڈنگ سے عوام علاقہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ کہوٹہ اور آزاد پتن کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والوں کو لوٹنے کی وارداتوں سے راولاکوٹ اور راولپنڈی کے درمیان سفر کرنے والے مسافر شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔ وفود نے صدر ریاست سے راولاکوٹ گوئیں نالہ پر فرسٹ ایڈ پوسٹ یا موبائل ہیلتھ یونٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر صدر نیDHOپونچھ کوہدایت جاری کی کہ وہ اس کی فزیبلٹی رپورٹ بنا کر جلد پیش کریں ۔ کراس ایل او سی تجارت سے منسلک تاجروں کے وفد نے صدر سردار مسعود خان کو کسٹم حکام کی جانب سے رکاوٹوں سے آگاہ کیا ۔ صدر نے تاجروں کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس مسئلہ پر چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام سے بات کرینگے ۔ صدر نے کھائی گلہ ، تولی پیر روڈ کی کشادگی اور بہتری کے مطالبہ پر حکومت اور متعلقہ ذمہ داران مل کر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔ وفود نے صدر سے داتوت کالج کو ڈگری کا درجہ دینے اور ہورنہ میرہ سڑک کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
راولاکوٹ دھرنا میں پھر بجلی بلز نظر آتش، راولاکوٹ دھرنے کو نو ماہ ہو گئے
چوہدری لطیف کا دورہ راولاکوٹ ،سردار حسن ابراہیم سے سردار جاوید ابرہیم کی وفات پر اظہار تعزیت
وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی خدمت مشن کے تحت ستھرا پنجاب پروگرام بھر پور انداز سے جاری ہے،اسسٹنٹ کمشنرظفروال
رائیونڈ،بھٹو شہید کے حق میں ہونے والے فیصلے کی خوشی میں کل یوم تشکر
آٹا سستا ،جلی پر لگے ٹیکسوں کو ختم ہونا چاہیے مگر یہ سب متحد ہو کر کیا جا سکتا ہے،سردارعتیق خان
میرپور، لڑکا بن کر شادی کرنے والی نوسرباز لڑکی گرفتار
راولاکوٹ کے نوجوان نے 40 لاکھ روپے واپس کر کے ایمانداری کی مثال قائم کر دی
راولاکوٹ میں المناک حادثہ ،مچھلی شکار کے لیے گئے تین نوجوان دوست تالاب میں ڈوب کر جاںبحق
راولاکوٹ، کار حادثے میں خاتوان جاں بحق ،چار افراد زخمی
مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد راجہ اور جنرل سیکرٹری کوثر پروین ایڈووکیٹ کا پونچھ ڈویژن ..
خواتین صنف آہن،تمام شعبوںمیں انتہائی طاقتور کردار ہے،وائس چانسلرجامعہ پونچھ
فلسطین اورکشمیر کے قومی پرچموں کے سائے تلے آزاد کشمیر کے خطہ پونچھ کے شہر راولاکوٹ میں فلسطین سے اظہار ..
راولا کوٹ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا