راولاکوٹ خوبصورت ترین علاقہ ہے ،شہر کو سیاحت کا مرکزی بنائیں گے،راجہ فاروق حیدر

راولاکوٹ شہر کی خوبصورتی ، تعمیر و ترقی کیلئے حکومت آزاد کشمیر تمام تر وسائل بروئے کار لائیگی،صوابدیدی فنڈ سے بھی وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں ،مزید وسائل بھی مہیا کئے جائیں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

منگل 11 ستمبر 2018 16:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2018ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے راولاکوٹ خوبصورت ترین علاقہ ہے اس شہر کو سیاحت کا مرکزی بنائیں گے۔ راولاکوٹ شہر کی خوبصورتی ، تعمیر و ترقی کے لیے حکومت آزاد کشمیر تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ راولاکوٹ شہر کے لیے صوابدیدی فنڈ سے بھی وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں مزید وسائل بھی مہیا کئے جائیں گے ۔

اس وقت پونچھ ڈویژن میں 5سی6ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا اور انھیں بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ پونچھ میرا اپنا علاقہ ہے اس علاقہ کی تعمیر و ترقی میری ذمہ داری ہے راولاکوٹ شہر میں سٹریٹ لائٹس نصب کی گئی ہیں مزید سٹریٹ لائٹس بھی نصب کی جائین گی۔

(جاری ہے)

راولاکوٹ شہر کی ترقی اور تزئین وآرائش کے لیے صوابدید فنڈز سے بھی رقم مہیا کی گئی ہے مزید وسائل بھی مہیا کئے جائیں گے۔

راولاکوٹ کے قدرتی ماحول کے تحفظ لیے پی ڈی اے عوام کے ساتھ مل کر ھکمت عملی طے کرے اور عوام الناس میں ماحول کے تحفظ سے متعلق شعور بیدار کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی راولاکوٹ سردار فرہاد علی سے گفتگو کے دوران کیا۔ چیئرمین پی ڈی اے نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ملاقات کی اور پی ڈی اے کے زیر اہتمام راولاکوٹ شہر میں تعمیر و ترقی پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ راولاکوٹ آزاد کشمیر کا خوبصورت شہر ہے قدرت نے اس علاقہ کو خوبصورتی سے نواز رکھا ہے۔ اس شہر کو سیاحت کا مرکزبنائیں گے۔ اس شہر کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کا ر لائے جائیں گے۔ راولاکوٹ شہر کی تزئین و آرائش کے لیے صوابدیدی فنڈ سے رقم مہیا کی گئی ہے۔

مزید وسائل بھی مہیا کریں گے۔ اس وقت پونچھ ڈویژن میں شاہرات ،عمارات اور تعمیر و ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے مجموعی طور پر 5سی6ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو معیاری سہولیات میسرہونگی۔ حکومت آزاد کشمیر راولاکوٹ شہر کی خوبصورتی ، بہترگی اور کشادگی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

اس ضلع کے مسائل کا حل میر ی زمہ داری ہے اور اس زمہ داری سے بطریق احسن نبردآزما ہونگا۔ وزیر آزاد کشمیر نے کہا کہ اس وقت سیاحتی مقام بنجونسہ جھیل تک سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ پورے ضلع میں لنک روڈز اور مرکزی شاہرات پر تیزی سے کام جاری ہے۔ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے ذاتی دلچسپی لے رہا ہوں۔ کسی بھی ادارے کو تعمیر و ترقی سے متعلق کو ئی بھی مسئلہ ہو وہ براہ راست مجھ سے رابطہ کرے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ موجودہ حکومت آزاد خطہ کی تعمیرو ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے اور عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے منظم حکمت عملی کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اپنے عرصہ اقتدار کے دوران مسلم لیگ ن کی حکومت خطہ کو ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرے۔ عوام کے ساتھ جو وعدے کر رکھے ہیں انھیں پورا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں