راولاکوٹ’ انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی

کتوں کا دنگل لاکھوں روپے کا جوا راولاکوٹ کے پر فضا مقام بن بہک کے علاقے میں کتوں کا دنگل کروایا گیا

جمعہ 22 نومبر 2019 20:38

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) راولاکوٹ کی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔ کتوں کا دنگل لاکھوں روپے کا جوا راولاکوٹ کے پر فضا مقام بن بہک کے علاقے میں کتوں کا دنگل کروایا گیا۔ جس میں ضلع پونچھ کے علاوہ مختلف مقامات سے کتے لائے گئے۔ اس دنگل سے قبل مقابلے میں حصہ لینے والے کتوں کے مالکان کے درمیان ایک معائدہ تحریری طور پر کروایا گیا۔

مقامی شہریوں نے بھی اس دنگل کی اطلاع پولیس کو دی مگر پولیس انتظامیہ نے با خبر ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داری پوری نہ کی۔

(جاری ہے)

بن بہک سے تعلق رکھنے والے اعجاز نامی شخص کے کتے نے تراڑ دریک سے تعلق رکھنے والے خواجہ بلے کے کتے کو فائنل میں مات دے کر بھاری بھر انعام حاصل کر لیا۔ راولاکوٹ کے شہریوں نے آئے روز کبھی شجاع آباد ، کبھی ہجیرہ، کبھی چترہ ٹوپی، کبھی منڈھول اور اس طرح کے دیگر مقامات پر کتوں کی لڑائی کو حکومت کے منہ پر تمانچہ قرار دیا اور کہا کہ اس سازش کے تحت اکثر لڑائی ایسی جگہوں پر کروائی جاتی ہے جہاں دو اضلاع آپس میں منقسم ہوتے ہیں اور انتظامیہ ایک دوسرے کی حدود کا بہانہ بنا کر اس لڑائی کو روکنے اپنے کردار ادا نہیں کرتی۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں