بھارت کی مسلسل سیزفائرلائن کی خلاف ورزی پراقوام عالمی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،سرداراعجازیوسف خان

پیر 30 ستمبر 2019 21:22

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2019ء) صدارتی مشیرسرداراعجازیوسف خان کہاہے کہ بھارتی جارحیت کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔گزشتہ روزنکیال سیکٹرمیں سیزفائرلائن پربھارتی گولہ باری سے سول آبادی کونشانہ بنایاگیاجس کی زدمیں معصوم شہرشہیدہوگئے اورمتعددزخمی ہیں۔اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بھارتی گولہ بازی املاک کوشدیدنقصان پہنچااس سے قبل بھارتی جارحیت سے عباسپورسیکٹرمیں آبادی کانشانہ بنایاگیابھارت مسلسل سیزفائرلائن کی خلاف ورزی کررہاہے جس پراقوام عالمی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔

بھارت اس وقت بوکھلاہٹ کاشکارہوچکاہے ایک طرف کرفیولگاکرنہتے کشمیریوں پرظلم وستم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب ایل اوسی کی مسلسل خلاف ورزی کررہاہے۔

(جاری ہے)

بھارتی بربریت کشمیریوں کوان کے حق خودارادیت سے نہیں روک سکتی۔بھارتی ریاستی دہشت گردی اقوام عالم کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیاء میں قیام امن کے لئے مسئلہ کشمیرکاحل ضروری ہے ،کشمیرکے معاملے پرسلامتی کونسل کلیدی کرداراداکریں۔

ان کامزیدکہناتھاکشمیری اپنی سرزمین کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملادیں گے ۔کشمیری نوجوان جس دلیری اورڈھٹائی سے بھارتی مظالم کامقابلہ کررہے ہیں وہ ہمارے لئے باعث فخرہے ۔کشمیرکابچہ بچہ جذبہ جہادسے سرشارہے اوروہ و طن کی خاطرجان قربان کرنے کوتیارہے۔ہمیں اپنے رب پرپختہ یقین ہے کشمیری عوام کامستقبل تابناک ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں