راولاکوٹ: پولیس کی دبنگ کاروائیاں والدہ سمیت تین خواتین کو ہیروین سمگل کر تے منشیات فروش دھر لیا

دوسری کاروائی میں اہم سیاسی گھرانے کو رشتہ دار شراب کی سمگلنگ میں گرفتار کر لیا گیا

منگل 8 ستمبر 2020 23:22

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2020ء) راولاکوٹ پولیس کی دبنگ کاروائیاں والدہ سمیت تین خواتین کو ہیروین سمگل کر تے منشیات فروش دھر لیا دوسری کاروائی میں اہم سیاسی گھرانے کو رشتہ دار شراب کی سمگلنگ میں گرفتار کر لیا گیا ہر دل عزیز پولیس آفیسر پرویز حمید کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ راولاکوٹ کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے سماج دشمن عناصر کے خلاف گھرائو سخت کر لیا راشد مقبول المعروف راشو ساکن نامنوٹہ اور احسان حمید کو 188بوتل شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ راولاکوٹ پہنچا دیا دوسری طرف اشتہاری ملزم جبران انور کے لیے ہیروین لاتے ہوئے پولیس نے ڈار چوکی پر کارروائی کرکے عبدالوحید ولد خادم حسین ساکنہ سلطان پورہ راولپنڈی کو اس کی والدہ اور دیگر دو خواتین سمیت اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب وہ ٹیکسی کار LOH2416 کے ذریعے ہیروین راولپنڈی سے راولاکوٹ لار ہے تھے لاکھوں روپے مالیت کی دو سو بیس گرام ہیروین برآمد کرکے اس گروہ کو تھانہ راولاکوٹ پہنچا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیاسی سماجی حلقوں نے امید کی کہ ڈی آئی جی راشد نعیم اور ایس ایس پی چوہدری ذوالقرنین سرفراز ہر دل عزیز ایس ایچ او پرویز حمید کی سرپرستی جاری رکھیں گے تاکہ دونوں گروہو ں کی سرپرستی کرنے والی مافیا مکمل طور پر قانونی گرفت میں آئے اور لوگوں کے سامنے بے نقاب ہو۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں