سی ایم ایچ راولاکوٹ کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ قاضی نسیم حسرت کی ترقی

ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ سی ڈی سی (متعدی امراض)گریڈ 20تعینات

جمعرات 26 اگست 2021 22:53

راولاکوٹ /پوٹھی مکوالاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2021ء) شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال/ سی ایم ایچ راولاکوٹ کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ قاضی نسیم حسرت کو ترقیاب کر کے ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ سی ڈی سی (متعدی امراض)گریڈ 20تعینات کر دیا گیا ہے۔قاضی نسیم حسرت آج عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر لیں گے۔قاضی نسیم حسرت کا شمار آزاد کشمیر کے بہترین معالج کے ساتھ ایک پیشہ ور ایڈمینسٹریٹر کے طور پر ہوتا ہے۔

شیخ زید ہسپتال میں چار سالہ قیام کے دوران انھوں نے ہسپتال کی بہتری کے لیے تاریخی خدمات سر انجام دیں۔

(جاری ہے)

قاضی نسیم حسرت کو ترقیاب ہو کر نئے عہدے کی ذمہ داریاں لینے سیاسی ،سماجی اور علمی حلقوں سابق صدارتی مشیر اعجاز یوسف ،پرنسپل ماڈل سائنس کالج ڈاکٹر محمد صغیر خان ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن راجہ اعجاز ایڈوکیٹ ،انجمن تاجران راولاکوٹ کے صدر افتخار فروز ،جنرل سیکرٹری اعجاز حنیف،راولاکوٹ انجمن تاجران کے صدر عبدالنعیم ،عمر نذیر کشمیری،ٹرانسپورٹ یونین کے سپریم ہیڈ ارشد خان،صدر سجاد خان مقامی صحافیوں نذر محمد خان،مسعود حنیف،شفقت ضیاء،منیر احمد قادری،آصف اشرف نے مبارک باد دیتے ہوئے توقع کی کہ وہ ماضی سے بڑھ کر خدمات سر انجام دے کر تاریخ میں اپنے نام کو سنہری حروف سے لکھوائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں