ضلع اور ڈویژن کی حدتک انفرادی معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر یکسوکروایا جائے گا، سردار محمد مجید

منگل 23 نومبر 2021 23:30

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2021ء) آزاد کشمیر سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع پونچھ کے نومنتخب صدر سردار محمد مجید سردار نے راولاکوٹ میں اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پونچھ کے جملہ اساتذہ کرام جنہوں نے تحصیل وضلع و مرکز میںہمارئے پینل کو سپورٹ کیا میں ان کی اتھا ہ گہرایوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ضلع اور ڈویژن کی حدتک ان کے انفرادی معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر یکسوکروایا جائے گا، اس وقت پونچھ ڈویژن کے تینوں اضلاع میں ہماراپینل واضح اکثریت سے جیت چکا ہے میں ضلع باغ اور حویلی کے اساتذہ کرام اور منتخب نمائندگان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارئے پینل کو واضح اکثریت سے کامیاب کیا، جبکہ ضلع ہٹیاں اور ضلع میرپور میں ہمارئے ضلعی صدور سیاسی مداخلت کے باوجود دس سے کم ووٹوں سے ہارئے اور چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ ہے کہ سرکاری گنتی کیے بغیر ان دونوں اضلاع کے نتائج جاری نہ کیے جائیں، انہوں نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ سردار شفقت حیات کرسی پینل کے مرکزی صدارتی امیدوار نے سوشل میڈیا کے زریعے پہلے ہی نتائج تسلیم کر رکھے ہیں اور نو منتخب صدر کو مبارکباد دینے کیساتھ یقین دلایا ہے کہ اساتذہ کے اجتماعی معاملات اور مسائل کے حل کے لیے جو بھی اقدامات کیے جائیں گئے غیر مشروط طور پر مکمل تعاون کریں گئے، چونکہ ماضی میں دیکھا گیا ہے کہ اضلاع کبھی بھی مرکز کے مرہون منت نہیں رہے بلکہ مرکز کو سپورٹ کے لیے ہمیشہ اضلاع کی قیادت کی ضرورت پڑتی ہے ہم اپنے ڈویژن کے تینوں اضلاع جیت چکے ہیں اساتذہ کے مسائل اور معاملات کو یکسو کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گئے جلد ہی تحصیل و ضلع کے عہدیداران کی اہم اجلاس بلا کر اساتذہ کے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں